حب چوکی(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ضلع لسبیلہ میں قابض پاکستانی فورسز ایف سی اور پولس نے گیارہ افراد کو زبردستی حراست میں لیکر گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے شہر حب چوکی کے علاقے گڈانی میں ایف سی اور پولیس نے مشترکہ کاروئی کرتے ہوئے گیارہ افراد کو گرفتار کرلیا۔
زرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کو ایف سی کیمپ منتقل کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس اور ایف سی کی جانب سے ان نہتے لوگوں پر الزام لگایا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد منشیات فروش ہیں تاہم ان لوگوں میں زیادہ تر وہ لوگ شامل ہیں جو پاکستانی فورسز کے جارحیت سے تنگ آ کر اپنے علاقوں سے ہجرت کرکے ضلع لسبیلہ میں آ کر بسے ہیں۔