Homeخبریںایف سی کا بھرتی کے نام پر نیا سازش پنجگور کے مختلف...

ایف سی کا بھرتی کے نام پر نیا سازش پنجگور کے مختلف علاقوں میں پوسٹر آویزاں کردیئے

پنجگور ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورس ایف سی نے پنجگور اسٹار چوک تسپ بازار کے مختلف علاقوں میں بلوچ نوجوانوں کو بلوچستان کی آزادی کے بدلے پاکستان (پنجابی) کی دائمی غلامی میں زندگی گزارنے اور گمراہ کرنے کیلئے ایف سی میں بھرتی کے نام پر مختلف پوسٹر آویزاں کر دیئے ـ

تفصیلات کے مطابق یہ بھرتی بلوچ قومی تحریک آزادی کو کاؤنٹر کیلئے ایک پرانا ریاستی سازش ہے تاکہ بلوچ نوجوانوں کا دھیان آزادی سے دور رہے چوکیوں میں بلوچوں کو تعینات کرکے خانہ جنگی کو طول دیکر آسانی سے بلوچ قوم کو آپس میں دست گریبان کرنا ریاستی مکاریوں کی ایک اہم کڑی ہے.
جس سے پوری قوم کو ہوشیار ہو کر باخبر رہنا چائیے!

Exit mobile version