دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںایکواڈور میں 7.8شدت کا زلزلہ،77افراد ہلاک

ایکواڈور میں 7.8شدت کا زلزلہ،77افراد ہلاک

کیٹو(ہمگام نیوز) جنوبی امریکی ساحلی ملک ایکواڈور میں انتہائی شدید زلزلے سے 77افراد ہلاک ہو گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس کی شدت 7.8 تھی۔

 زلزلے کا مرکز دارالحکومت کیٹو سے 170 کلومیٹر دور جنوب مشرقی صوبہ مویزن سے صرف 27 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا، جس کی وجہ سے مویزن کے کئی شہر شدید متاثر ہوئے۔

امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق امریکن جیولوجیکل سینٹر کا کہنا تھا کہ ایکوا ڈور میں 1979 کے بعد یہ شدید ترین زلزلہ ہے۔

زلزلے سے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی جبکہ سیکڑوں زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جن میں بیشتر شدید زخمی بتائے جاتے ہیں۔

ایکواڈور کے نائب صدر جوج گالز نے قومی ٹی وی پر گفتگو میں ہلاکتوں کی تصدیق کی۔

زلزلے سے متعدد عمارتیں بھی منہدم ہوگئیں جبکہ مواصلات کا نظام مکمل طور پر منقطع ہو گیا، گویاکویل نامی شہر میں ایک پل بھی زلزلے کی وجہ سے تباہ ہوا جس سے شہر کا کئی علاقوں سے رابطہ منقطع ہو گیا، ریسکیو اداروں نے زلزلے کے فوری بعد امداد سرگرمیاں شروع کر دیں۔

زلزلے کے جھٹکے ایکواڈور کے دارالحکومت کیٹو میں بھی محسوس کیے گئے، جھٹکوں کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ شہری عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

ایکواڈور کی حکومت نے 6 صوبوں، جن میں زیادہ تر ساحلی صوبے ہیں، میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور فوج کو ان میں امدادی سرگرمیوں کے لیے بھیج دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز