سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںایک بلوچ قیدی کو پھانسی کے لیے جیرفت جیل کے قرنطینہ میں...

ایک بلوچ قیدی کو پھانسی کے لیے جیرفت جیل کے قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا

جیرفت (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق آج ۷ جون کو جیرفت جیل کے حکام نے ایک بلوچ قیدی کو اس کی سزائے موت سنانے کے لیے جیل کے قرنطینہ وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے ـ

 

اس بلوچ شہری کی شناخت عنبر آباد، جیرفت کا رہنے والا “علی سالاری” کے نام سے ہوئی ہے ـ

اس بلوچ شہری کے خلاف الزام کو ’’قتل‘‘ قرار دیا گیا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ بہت سے سماجی کارکنوں اور ٹرسٹیوں نے متاثرہ کے خاندان کی رضامندی حاصل کرنے کی کوشش کی ہے، لیکن جب تک خاندان کو راضی نہیں کیا جاتا ، علی کو سزائے موت سے رہائی حاصل نہیں ہوگی ـ

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر دزاپ( زاہدان) سینٹرل جیل میں 12 بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی گئی تھی اور آج جیل حکام کی جانب سے اصفہان جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز