ایک بلوچ نوجوان ریاستی عقوبت خانوں سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے
واشک (ہمگام نیوز ) قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء ہونے والا بلوچ نوجوان ریاستی عقوبت خانوں سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق تین سال قبل 11 ستمبر 2017 کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ناگ واشک سے قابض پاکستانی فوج نے زبیر احمد ولد حاجی رمضان کو جبری طور پر اغواء کیا تھا جو تین سال کے بعد گذشتہ روز ریاستی ٹارچر سلوں سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔