سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںایک سال گزرنے کے باجود طوفانی برشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے...

ایک سال گزرنے کے باجود طوفانی برشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں بیلا سے حب تک بہہ جا نے والے پل تعمیر نہ ہو سکے

اوتھل ( ہمگام نیوز) این این آئی کی رپورٹ کے مطابق ایک سال گزرنے کے باجود طوفانی برشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں بیلا سے حب تک بہہ جا نے والے پل تعمیر نہ ہو سکے۔جمعہ کی شام ضلع لسبیلہ کے ہیڈکوارٹر اوتھل کے مشرقی پہاڑوں اور نواحی علاقوں میں موسلادھار بارش کے سبب قومی شاہراہ پر گزشتہ سیلاب سے متاثر پلوں میں سیلابی ریلے کے باعث اوتھل شاہوانی ہوٹل کے قریب سے قومی شاہراہ ہر طرح کی ٹریفک کیلئے معطل ہوگئی۔ دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگنے سے گاڑیوں میں سوار مسافروں کو سخت ازیت و مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال آنے والے سیلاب کے دوران ٹوٹنے اور بہہ جانیوالی پلوں کی مرمت اب تک نہ ہوسکی ہے۔عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے گزشتہ سیلاب میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار پلوں کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ مسافروں کو بارشوں کے موسم میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز