باجوڑ ایجنسی ( ھمگام ویب نیوز ) باجوڑ ایجنسی کی تحصیل سلارزئی میں پاکستان کی قابض فوج اور طالبان کے درمیان ایک ہفتے سے جاری جنگ میں آج صبح بھی تحصیل سلازئی میں قابض فوج کو طالبان جنگجووں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ موصولہ ذرائع کے مطابق اب تک پاکستانی قابض فوج کے پندرہ فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں طالبان ترجمان محمد خراسانی کے مطابق پاکستانی فوجیوں کی کثیر تعداد میں لاشیں اب تک کھلی میدان جنگ میں پڑی ہوئی ہیں ـ
موصولہ ذرائع کے مطابق طالبان کی اب تک کوئی اموات نہیں ہوئی ہیں تاہم زخمیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، پاکستانی فوج میدان جنگ میں مقابلہ نہ کرسکنے بڑی تعداد میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت اور شکست کے بعد ردعمل میں قابض پاکستانی فوج کے جیٹ طیارے اور توپخانے غیر مسلح پشتون عوام پر بے رحمانہ طریقے سے بمباری کیئے ۔جس سے وہاں صرف عام عوام ہی متاثر ہوئے ہیں۔ جاری جنگ کی وجہ سے پاکستانی فوج کے طیاروں کی بمباری سے شہریوں کی اموات اور زخمیوں کی تفصیل معلوم نہ ہوسکی۔


