دوشنبه, اکتوبر 28, 2024
Homeخبریںباجوڑ میں پاکستانی فوج پر حملہ ایک ہلاک دوزخمی،؛حزب الحرار نے زمہداری...

باجوڑ میں پاکستانی فوج پر حملہ ایک ہلاک دوزخمی،؛حزب الحرار نے زمہداری قبول کی

باجوڑ ایجنسی: (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق افغانستان و پاکستان کے درمیان متنازعہ سرحد ڈیورنڈ لائن پر پاکستانی فوج کی جانب سے اکثرو بیشتر زبردستی یکطرفہ طور پر خاردار تار سے باڑ لگانے کی مسلسل کوشش کی جارہی ہے۔جسے سرحد کے دونوں طرف آباد پشتون قوم و افغانستان کی جانب سے ناپسند کیا جاتا ہیں۔ موجودہ صورتحال کے مطابق آج ایک جھڑپ اس وقت شروع ہوئی، جب پاکستان کے قابض فوجی اہلکاروں نے سرحد پر باڑ لگانے کے ڈیوٹی پر مصروف تھے جن پر حملہ کیا گیا ۔ جبکہ پاکستانی فوج کی جانب سے بھی جوابی کارروائی بھی کی گئ تاہم حزب الاحرار کے جنگجووں کے اس حملے میں مارے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی فوج کی جانب سے باجوڑ ایجنسی سمیت مختلف قبائلی علاقوں میں باڑ لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے جس کی وجہ سے اکثر اوقات مزہبی جنگجووں اور فوج کے ساتھ جھڑپوں کی خبریں آتی رہتی ہیں ـ مذکورہ حملے کی ذمہداری مزہبی تنظیم حزب الاحرار نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں پاکستانی فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز