جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںبارشیں سیلاب ، بی ڈی ایم اے کا بلوچستان میں مزید 6...

بارشیں سیلاب ، بی ڈی ایم اے کا بلوچستان میں مزید 6 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق

کوئٹہ ( ہمگـام نیوز) بلوچستان میں بارشوں سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات کا سلسلہ جاری ہے بلوچستان میں مزید 6 افراد لقمہ اجل بن گئے جن میں 5 مرد اور ایک خاتون شامل ہے

جسکے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 176 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 15 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے ـ زرعی علاقوں میں کھڑی فصلوں اور باغات کو بھی شدید نقصانات کا سامنا ہے ـ
پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد بارشوں کی نذر ہو گئے ہیں ـ جسکے بعد جانبحق افراد کی تعداد 176 تک پہنچ گئی ـ جاں بحق ہونے والوں میں 77 مرد 44 خواتین اور 55 بچے شامل ہیں ـ
اموات بولان ، کوئٹہ ، ژوب ، دکی ، خضدار کوہلو ، کیچ ، مستونگ ، ہرنائی ، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئی ہیں بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 75 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 48 مرد 11 خواتین اور 16 بچے شامل ہیں ـ
مجموعی طور پر بلوچستان بھر میں 18 ہزار 87 مکانات منہدم اور جزوی نقصان پہنچا ہے بارشوں میں 670 کلومیٹر پر مشتمل مختلف 6 شاہراہیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں جبکہ مختلف مقامات پر 16 پل ٹوٹ چکے ہیں ـ
بارشوں اور سیلابی صورتحال سے 23 ہزار 13 مال مویشی ہلاک ہو گئے ہیں تو وہیں مجموعی طور پر 1 لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی سولر پلیٹس ، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے فصلیں ،

یہ بھی پڑھیں

فیچرز