سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںبارڈر کی بندش اور ٹوکن سسٹم کیخلاف تیل کے کاروبار سے منسلک...

بارڈر کی بندش اور ٹوکن سسٹم کیخلاف تیل کے کاروبار سے منسلک افراد کا ماڈل اسکول کے گراؤنڈ پر احتجاج

تربت(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان میں تیل کی کاروبار سے تعلق رکھنے والے افراد کا بارڈر ٹریڈ کی بندش اور ٹوکن سسٹم کے خلاف تربت ماڈل اسکول کے گراؤنڈ پر احتجاج ،
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے سرحدی علاقے میں تیل کی کاروبار سے تعلق رکھنے والے زمباد گاڑی مالکان نے احتجاج اور اہم فیصلہ کرنے کے لئے آج 6اکتوبر کو تربت ماڈل بوائز ہائی اسکول کے گراؤنڈ پر جمع ہوگئے تھے ۔اور اس مسئلہ پر تقاریر کیں تھیں۔
احتجاج کرنے والے زمباد گاڑی مالکان نے کہا تھا کہ بہت سے غریب لوگوں کو ٹوکن
نہیں مل رہا ہے یا ان کا نمبر نہیں آ رہا ہے
جبکہ قابض ایف سی اور انتظامیہ نے ہفتہ وار بس 400 گاڑیوں کو جانے کی اجازت دے رہے ہیں جبکہ اس کاروبار سے منسلک افراد کی تعداد بہت زیادہ ہونے کے باعث ان کا نمبر جلدی نہیں آتا ہے جس کی وجہ سے ان کے گھروں کے چھولے ٹھنڈے پڑھے ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز