بارکھان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بارکھان میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی کو نشانہ بنا کر مشینری کو نظرآتش کردیا ہے۔
واقعہ بارکھان کے علاقے گامبرک کے مقام پر پیش آیا جہاں ایک سڑک تعمیر کی جارہی ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے مشینری بشمول گاڑیوں کو نظرآتش کردیا ہے۔