چهارشنبه, مې 7, 2025
Homeخبریںبارکھان: مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق

بارکھان: مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق

بارکھان (ہمگام نیوز ) بارکھان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بارکھان کے علاقے رکنی میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے محکمہ تعلیم کے سینئر کلرک بابو کرم خان اور اس کے بھائی محمد رمضان کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ۔

جس کے نتیجے میں دونوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دونوں چل بسے جبکہ ان کے فائرنگ سے زخمی ہونیوالے عمر چنال کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ان کے بھائی خان محمد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے مزید کا رروائی کی جار ہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز