Homeخبریںبارکھان میں جاسوسی کیلئے لگائی گئی موبائل ٹاور کو تباہ کرنے کی...

بارکھان میں جاسوسی کیلئے لگائی گئی موبائل ٹاور کو تباہ کرنے کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے. آزاد بلوچ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے بارکھان میں جاسوسی کیلئے لگائی گئی موبائل ٹاور کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتی
ہوئے کہا ہے کہ ان نے سرمچاروں نے گزشتہ شب مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بارکھان میں دولوحائی ٹکری کور کے مقام پر لگائی گئی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ٹاور کو دھماکے میں تباہ کیا۔جس کی زمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے.

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کو اس سے قبل بھی تنبیہ کیا جاچکا ہے کہ مقبوضہ بلوچستان کے غیر گنجان آباد علاقوں میں ٹاور لگانے سے گریز کریں،

مذکورہ ٹاور علاقے میں قابض پاکستانی فوج کی جانب سے علاقے میں جاسوسی کیلئے لگائی گئی تھی۔

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان کے آخر میں کہا کہ اس نوعیت کے منصوبوں پر ہمارے حملے مستقبل میں مزید شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

Exit mobile version