کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ نے بارکھان کے علاقے پیر داد شاہ میں فورسز کے اہلکاروں کے لئے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے حملے میں دو اہلکار ہلاک کئے جس کی زمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پراین این آئی کو بتائی ترجمان نے کہا کہ بلوچ سرزمین کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔