Homeخبریںبارکھان: گزشتہ رات یوفون موبائل ٹاور دھماکہ خیز مواد سے تباہ

بارکھان: گزشتہ رات یوفون موبائل ٹاور دھماکہ خیز مواد سے تباہ

بارکھان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب 11 بجے کے قریب نامعلوم افراد نے بارکھان کے علاقے دولوحائی ٹکری کور کے قریب قائم یوفون کے ایک ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اُڑا دیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے میں ٹاور تباہ ہوگیا جس کی وجہ سے ایریا میں نیٹورک معطل ہوگیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ ٹاور ایک غیر گنجان آباد علاقے میں قائم کیا گیا تھا جس کے متعلق ایک ذرائع کا کہنا تھا کہ ایسے ٹاور ریاستی جاسوسی کیلئے استعمال کیئے جاتے ہیں۔

ممکنہ طور پر اس حملے کے پیچھے آزادی پسند بلوچ تنظیموں کا ہاتھ ہوگا، تاہم بھی تک حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نہیں قبول نہیں کی ہے۔

Exit mobile version