کوئٹہ (ہمگام نیوز)بی ایس او آزاد بالگتر زون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز اخباروں میں بالگتر زون کی جانب سے مختلف اخبارات میں چھپنے والے ایک بیان میں بالگتر زون کے 45کارکنوں کا استعفیٰ ظاہر کیا گیا تھا، جو سراسر جھوٹ اور من گھڑت ہے، بالگتر زون کا اپنے تمام یونٹوں و زمہ داران سے رابطہ ہے جو کہ بی ایس او آزاد کی آئین کے اندر رہ کر اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زونل جنرل سیکرٹری نے تنظیم سے باہر کے چند لوگوں سے مل کر تنظیم سے فارغ کیے گئے ارکان کی ایماء پر ایک بیان زون کے نام سے جاری کی۔بیان میں ظاہر کیے گئے سابقہ عہدہ داروں سے بالگتر زون کا کوئی تعلق نہیں۔ مذکورہ ممبران ایک عرصے سے تنظیمی اجلاس و سرگرمیوں میں شریک نہیں رہے ہیں۔ بالگتر زون تنظیم کی مرکزی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی پالیسوں پر پابندی سے عمل پھیرا ہے۔ تنظیمی آئین اور تنظیم کا نام اپنے مفادات کے لئے استعمال کرنے والے بے مہار و سابقہ کارکنوں کی جھوٹی باتوں سے بالگتر زون ان کے بہکاوے میں نہیں آئے گی۔ کیوں کہ بی ایس او آزاد ایک جمہوری آرگنائزیشن ہے جہاں پر تمام کارکنوں کو یکساں طور پر اپنی رائے کے اظہار کا مکمل حق ہے۔زونل جنرل سیکرٹری نے آئینی طریقہ کار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی ذاتی رائے کو تمام زونل کابینہ و یونٹوں پر مسلط کرنے کی کوشش کرتے ہوئے بیان جاری کیا۔ بالگتر زون اس بات کی وضاحت کو ضروری سمجھتی ہے کہ اس طرح کی غیر آئینی سرگرمیوں سے زون کا کوئی تعلق نہیں۔ تنظیم کے خلاف ایک عرصے سے انتشار پھیلانے و تنظیمی لیڈر شپ کو بے جا تنقید کا نشانہ بنانے والے گروہ اس طرح کے سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے، تنظیی آئین کی خلاف ورزی پر فارغ کیے جانے والے سابقہ مرکزی کمیٹی کے ممبران زونل ممبران سے رابطہ کرکے اپنی ذہنی تسکین کی خاطر زونوں کے نام سے بیان جاری کرواتے ہیں تاکہ تنظیمی اداروں کو منتشر کیا جاسکے۔لیکن ہم اس بات کی وضاحت کرتے ہیں کہ بی ایس او آزاد کی آئین کے اندر رہتے ہوئے ہم اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ اور کسی کو بھی یہ حق نہیں دیا جائے گا کہ وہ اپنی ذاتی رائے کو تمام زون پر مسلط کرے۔ ہم میڈیا ادار وں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ تصدیق کیے بغیر اس طرح کے بیانات کو چھاپنے سے گریز کریں۔