یکشنبه, فبروري 23, 2025
Homeخبریںبالگتر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو...

بالگتر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو قتل کردیا ،بولان گرمی کے باعث بچہ ہلاک کئی افراد بے ہوش

پنجگور (ہمگام نیوز ) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بالگتر کے علاقے کنڈ مین میں رات گئے دس بجے کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ایک گھر میں گھس کر فائر نگ میں میاں بیوی طارق اور اسکی بیوی کو ھلاک کرکے فرار ہوگئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ سے ہے ۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔

دریں اثناء بولان میں شاہراہ کے بہہ جانے کی وجہ سے گزشتہ دو دنوں سے گاڑیاں بری طرح پھنسی ہوئی ہیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ شدید گرمی سے معصوم بچہ فوت ہوا ہے جبکہ کئ افراد بے ہوش ہو چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز