کوئٹہ(ہمگام نیوز) بالگتر کے علاقے میر آباد میں بی آر پی کے کارکن کی لاش برآمد. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بالگتر کے علاقے میر آباد سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت بی آر پی کے رکن نیاز ولد آدم کے نام سے ہوئی ہے شہید نیاز بلوچ کے لواحقین کےمطابق بالگتر کے علاقے میر آباد میں پاکستانی فورسز نے 29 جون کو آپریشن کے دوران نیاز بلوچ کو شہید کر کے اس کی لاش بہتے ندی میں پھینک دی تھی بڑی کوشش کے بعد آج یعنی ہفتے کو میر آباد سے اس کی لاش مسخ شدہ حالت میں ملی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچ حق آزادی کی پاداش میں ہمارے نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے مگر بلوچ اپنے حق کی بات سے پیچے نہیں ہٹے گیں.