کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بالگتر اور آواران میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بالگتر کے علاقے سہاکی میں اسکول میں قائم آرمی کیمپ پر دو راکٹ فائر کیے ،راکٹ اسکول کے اندر کمرے پرجا گرے جس میں فوجی رہائش پذیر تھے جبکہ اسی وقت ایل ایم جی سے بھی فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنا کر بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا،گہرام بلو چ نے مزید کہا کہ منگل کے روز آواران کے علاقے کولواہ ،بدرنگ میں اسکول پہ قائم پاکستانی آرمی کی چوکی پر بی آر اے کے سرمچاروں کے ساتھ راکٹوں و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے فورسز کے کئی اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے ۔


