جیرفت (ہمگـام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 17 مارچ کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر بام کے علاقے جیرفت کے محور پر قابض ایرانی آرمی کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید ہوا۔
تفصیلات کے مطابق بام شہر کے علاقے جیرفت میں قابض ایرانی آرمی کے براہ راست فائرنگ سے مسلم اسمائیل زہی ولد رضا شہید ہوگئے ـ
مزید اطلاع کے مطابق مسلم اسمائیل زہی ایک بھیڑ لے کر جا رہے تھے کہ قابض ایرانی آرمی نے بغیر رکے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔
واضح رہے کہ بلوچ شہریوں پر ایرانی آرمی اور دیگر فورسز کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں ہر سال سینکڑوں بلوچ شہری شہید اور زخمی ہوتے ہیں۔