کراچی (ہمگام نیوز) بلوچ خاتون سیاسی اور انسانی حقوق کے لئے سرگرم کارکن بانُک حوران بلوچ پر کراچی میں پاکستان کے ریاستی کارندوں کی جانب سے حملہ کرنے کی کوشش اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں بانُک حوران نے ان دو افراد کی نشاندہی کی جنہوں نے ان کو دھمکیاں دیں اور حراساں کیا۔
اپنے ویڈیو میں بانُک حوران کو دیکھا اور سُنا جاسکتا ہے کہ وہ ان ریاستی کارندوں سے مخاطب ہوکر کہ رہی ہیں کہ میں کسی سے نہیں ڈرتی، آپ لوگ زیادہ سے زیادہ وہی کرسکتے ہو جو آپ پہلے کرتے ہوئے آرہے ہو لیکن میں دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں ہوں۔
بانُک حوران بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ ریاست ہمیں دھمکیوں اور حراساں کرکے قومی جہد سے دور نہیں کرسکتی۔ میں جبری گُمشدگیوں اور مقبوضہ بلوچستان میں قابض پاکستانی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھاتی رہونگی۔


