یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںبانک کریمہ بلوچ کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔چیئرمین خلیل بلوچ،ڈاکٹرمرادبلوچ

بانک کریمہ بلوچ کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔چیئرمین خلیل بلوچ،ڈاکٹرمرادبلوچ

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین خلیل بلوچ اورسیکریٹری جنرل ڈاکٹرمرادبلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں بانک کریمہ بلوچ کو پارٹی میں شمولیت پر انہیں مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں اورامیدکرتے ہیں کہ بی ایس او کے سابقہ چیئرپرسن کی حیثیت سے اپنے سیاسی،علمی تجربے کوپارٹی میں مثبت استعمال کرکے بہترکردار اداکریں گی۔

چیئرمین خلیل بلوچ اورڈاکٹر مرادبلوچ نے کہا کہ بلوچ نیشنل موومنٹ ایک قومی پارٹی ہے جس میں مختلف شعبوں اورپہلوؤں میں کام کرنے کی وسیع مواقع موجود ہیں اور ہمارے دروازے ہر اس بلوچ کے لئے کھلے ہیں جو پارٹی آئین و منشور پر اتفاق کرتاہے۔

انہوں نے کہاہے کہ بانک کریمہ بلوچ طلبارہنماکی حیثیت سے بلوچ قومی آزادی کے تحریک میں نہ صرف طویل سیاسی تجربہ و کیریئر رکھتی ہیں بلکہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے انتہائی مشکل حالات میں انہوں نے سیاسی وفکری میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔

چیئرمین خلیل بلوچ اور ڈاکٹرمرادبلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں مزید کہاہے کہ بی این ایم قومی تحریک آزادی کا اہم سیاسی جماعت ہے اوراس میں تجربہ کار کیڈرزکی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو مختلف شعبوں میں اپنا کردار بخوبی سرانجام دے رہے ہیں یقینا بانک کریمہ بلوچ کیڈرزکے ساتھ مل کر پارٹی کے پلیٹ فارم سے بلوچ قومی آزادی کے حصول کے لئے اپنے تجربے اور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز