جمعه, نوومبر 8, 2024
Homeخبریںبانک کریمہ بلوچ کی شہادت قومی سانحہ ہے،بلوچ قومی تحریک آزادی میں...

بانک کریمہ بلوچ کی شہادت قومی سانحہ ہے،بلوچ قومی تحریک آزادی میں متحرک کردار ادا کرنے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں : چیئرمین ابرم بلوچ 

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی چیئرمین ابرم بلوچ نے بلوچ قومی رہنما اور تنظیم کے سابقہ چیئرپرسن بانک کریمہ بلوچ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ چیرپرسن کریمہ بلوچ کی شہادت قومی سانحہ ہے۔

شہید چیئرپرسن نے بلوچ مزاحمتی سیاست میں ایک سرخیل رہنما کی حیثیت سے نا قابل فراموش کردار ادا کیا۔ بلوچ قومی سیاست میں نوجوانوں کو متحرک کردار ادا کرنے کے لئے ان کا نام ہمیشہ سنہرے الفاظوں میں یاد رکھا جائے گا۔

مرکزی چیئرمین ابرم بلوچ نے مزید کہا کہ شہید بانک کریمہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔ انکا مضبوط نظریہ و فکر ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتی رہے گی۔ تنظیم پر پابندی، کتابوں کی ضبطگی،کریک ڈاؤن، مرکزی رہنماؤں اور تنظیمی ممبران کی جبری گمشدگی اور قتل عام غرض ہر مشکل حالات میں چیئرپرسن نے تنظیمی ذمہ داران کے ساتھ مل کر تنظیمی سرگرمیوں کو ماند نہ ہونے دیا اور بلوچستان کے ہر گلی کوچے میں آزادی کا پیغام پہنچایا۔

بانک کریمہ بلوچ کی جدوجہد کو نوجوانوں اور خواتین کے لیے راہ مشعل قرار دیتے ہوئے مرکزی چیئرمین نے کہا کہ کریمہ بلوچ جیسی ہستیاں روز پیدا نہیں ہوتی بلکہ شعور و انقلاب کی بھٹی میں کندن بن کر بانک کریمہ جیسی ہستیوں کا جنم ہوتا ہے۔ جن کا خلاء پرُ کرنا صدیوں کی جدوجہد پر محیط ہوگا۔

شہید بانک نے تنظیم کو بلوچستان کے شہر شہر اور قریہ قریہ میں منظم اور فعال کرنے کے لئے اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے بلوچ جدوجہد میں خواتین کو فعال کرنے کی بھرپور جدوجہد کی۔ ان کے مزاحمتی کردار نے بلوچ خواتین اور نوجوانوں میں ایک نئی روح پھونک دی۔

چیئرمین ابرم بلوچ نے اپنے بیان کے آخر میں بلوچ خواتین اور نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بانک کریمہ کی جدوجہد ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ انکے نقش قدم پر چل کر ہی ہم تنظیم اور تحریک کو مضبوط سے مضبوط بنانے کے لئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز