جرمنی(ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ بانک کریمہ بلوچ کی قتل کے خلاف بی این ایم جرمنی زون کی جانب سے برلن میں کینیڈا کے سفارت خانے کے سامنے چار جنوری دو ہزار اکیس کو احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ ہم ٹورنٹو پولیس کے ابتدائی رپورٹ کو مسترد کرچکے ہیں، اور بی این ایم حکومت کینیڈا سے درخواست کرچکا ہے کہ بانک کریمہ بلوچ کی قتل کا اعلیٰ سطح پر صاف شفاف تحقیقات کی جائیں اور اس واقعہ میں ملوث قوتوں کو سامنے لایا جائے۔
ترجمان نے کہا پارٹی کی جانب سے بانک کریمہ کی قتل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں نیدرلینڈ اور امریکہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا جاچکا ہے اور دیگر ممالک میں مزید احتجاجی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔