سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںبانک کریمہ کی یوم شہادت کے موقع تمام زونز اور چیپٹرز پروگرامات...

بانک کریمہ کی یوم شہادت کے موقع تمام زونز اور چیپٹرز پروگرامات کا انعقاد کریں- بی این ایم

شال ( ہمگام نیوز) بی این ایم کے مرکزی اعلامیہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ شہید بانک کریمہ کے یوم شہادت (20 سے 22 دسمبر)کے موقع پر انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بلوچستان میں تمام زونز اور بیرون وطن تمام چیپٹرز پروگرامات کا انعقاد کریں۔ اس سلسلے میں مرکزی سطح پر ٹوئیٹر اسپیس میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا جس کے شرکاء اور وقت کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بانک کریمہ بلوچ رژن بلوچستان (بلوچستان کی روشنی) ہیں۔ ان کا کردار رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ آپ نے جس بہادری سے بلوچستان کے کونے کونے میں آزادی کا پیغام پہنچایا اور ساتھ ہی بلوچ خواتین کو اس تحریک کا متحرک حصہ بنایا وہ کردار تاریخ کے اوراق میں درج ہے۔ بلوچستان سے جب آپ دیار غیر پہنچیں تو وہاں بھی دشمن ریاست پاکستان نے آپ کا پیچھا کیا اور بالآخر اپنے مذموم مقصد میں کامیاب ہو گئی اور کریمہ بلوچ کو جسمانی طور پر ہم سے جدا کیا۔

بی این ایم اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی یہ بھول تھی کہ وہ کریمہ بلوچ کو شہید کرکے بیرون وطن بلوچ قومی تحریک کی آواز کو دبانے میں کامیاب ہوجائے گا بلکہ جس طرح شہید غلام محمد، نواب اکبر خان بگٹی، ڈاکٹر منان اور دوسرے رہنماؤں کو شہید کرکے بلوچ قومی تحریک کو کمزور نہیں کر سکا وہ اپنے مذموم مقاصد میں یہاں بھی ناکام رہا۔بلوچ تحریک کے اس عظیم کردار کے آدرش اور افکار کو یاد کرنے کے لیے تمام چیپٹرز اور زونز کو ہدایت کرتے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں اپنی سرگرمیوں کی تیاریاں کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز