دوشنبه, نوومبر 18, 2024
Homeخبریںباڑ لگا کر گوادر کو سوئی کی طرح قید خانے میں تبدیل...

باڑ لگا کر گوادر کو سوئی کی طرح قید خانے میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایاجارہا ہے: شیر محمد بگٹی

جنیوا (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے ریاستی اداروں کی جانب سے گوادر کو باڑ لگا کر سیل کرنے کے اقدام پر رد عمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ سوئی میں بھی باڑ لگا کر مقامی لوگوں کو ان کے زمینوں سے بے دخل کر کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی اس کے بعد وہاں جو ترقی ہوئی وہ دنیا کے سامنے عیاں ہے۔

بی آر پی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اب اسی طرح کی ترقی گوادر کو دی جارہی ہے شہید نواب اکبر بگٹی نے انہی خدشات کا اظہار 2004 میں کیا تھا جو تمام سچ ثابت ہورہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پورے بلوچستان کو ایک قید خانے میں تبدیل کیا جارہا ہے جہاں اس سرزمین کے لوگوں کو سانس لینے کیلئے بھی اجازت کی ضرورت ہوگی لیکن اس طرح کے اقدامات سے ہزاروں سالوں سے سرزمین کے مالک بلوچوں کو اپنے دھرتی سے بے دخل نہیں کیا جاسکتا اور ایسے تمام اقدامات کے خلاف بی آر پی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز