چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeخبریںبحیرہ بلوچ سے آنے والی لاشیں اورماڑہ قبرستان میں سپردِ خاک

بحیرہ بلوچ سے آنے والی لاشیں اورماڑہ قبرستان میں سپردِ خاک

اورماڑہ( ہمگام نیوز )اورماڑہ کے پدی زر کے مقام پر بحیرہ بلوچ سے آنے والے مشکوک بکسے میں برآمد کی گئی دونوں افراد کی لاشوں کو پولیس کی جانب سے ان کے ورثا سے رابطے کے بعد انکی رضامندی سے اورماڑہ قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔

دونوں افراد کی نمازِ جنازہ مولانا مفتی محمد امین صاحب نے پڑھائی، درجنوں لوگوں کی موجودگی میں دونوں افراد کو اورماڑہ کے مقامی قبرستان میں دفن کردیا گیا ہے۔

 پولیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بحیرہ بلوچ سے ملنے والی دونوں افراد کی لاشوں کے ورثا سے باقاعدہ رابطہ ہوا ہے، ان کی رضامندی سے لاشوں کو اورماڑہ قبرستان دفنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

تاہم پدی زر کے ساحل پر ملنے والے مشکوک بکسے میں پڑی دونوں افراد کی لاشیں الحکیمی نامی کشتی کی کلاسیوں کی بتائی گئی ہیں جو حال ہی میں بحیرہ بلوچ میں لاپتہ ہوئی تھی، یاد رہے مشکوک بکسے میں لاشوں کے ساتھ عبدالحکیم کے نام کا ایرانی اے ٹی ایم کارڈ بھی برآمد ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز