Homeخبریںبحیرہ مکران آنے والے دنون میں خطرناک ہوگا: محکمہ موسمیات

بحیرہ مکران آنے والے دنون میں خطرناک ہوگا: محکمہ موسمیات

چابہار (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانی زیر قبضہ بلوچستان جنرل میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے محکمہ پیشن گوئی کے سربراہ علی ملاشاھی نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا بلوچستان کے سطح سمندر کی ریڈ وارننگ جاری کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ’’ہفتہ یکم 30 اپریل کو ظہر کے بعد بحیرہ مکران میں 56 کلومیٹر تک ہواؤں کی فی گھںٹہ رفتار میں اضافہ دیکھنے کو ملے گا ۔
اہنوں نے مزید کہا کہ یہ نظام جو لہر کی اونچائی کو 180 سینٹی میٹر تک بڑھاتا ہے، منگل 3 مئی کے آخر تک جاری رہے گا، اور سمندری سرگرمیوں میں خلل دیکھنے کو ملے گا ـ

انہوں نے مزید کہا: “ماہی گیری کے جالوں اور دیگر آلات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، اس لیے کسی بھی سمندری سرگرمیوں سے گریز کرنے کی سفارش کی جاتی ہے، جبکہ تمام عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اس دوران ساحل سمندر پر تفریحی سرگرمیوں سے دور رہیں ـ

Exit mobile version