سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںبحیرۂ عرب میں امریکی بحریہ نے’’بے ریاستی جہاز‘‘ سے ہزاروں جدید ہتھیارضبط...

بحیرۂ عرب میں امریکی بحریہ نے’’بے ریاستی جہاز‘‘ سے ہزاروں جدید ہتھیارضبط کرلیے

واشنگٹن(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپوٹس کے مطابق امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے نے شمالی بحیرۂ عرب میں بین الاقوامی پانیوں میں ایک ’’بے ریاستی‘‘ جہاز سے ہزاروں غیر قانونی جدید ہتھیار ضبط کر لیے ہیں۔

زرائع کے مطابق امریکی بحریہ کی مرکزی کمان نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ضبط کیے گئے ہتھیاروں میں روسی ساختہ دسیوں ٹینک شکن گائیڈڈ میزائل،چینی ساختہ ہزاروں 56 آتشیں رائفلیں ،سیکڑوں پی کے ایم مشین گنیں ،اسنائپر رائفلیں اور راکٹ گرینیڈ لانچر شامل ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس جہاز کی روانگی کی جگہ اور اس کی جائے منزل کی تحقیقات کی جارہی ہے۔اس چھوٹے جہاز پر لدے تمام غیرقانونی اسلحہ کو ہٹا دیا گیا ہے اور اب اس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔اس جہاز کے عملہ کو پوچھ تاچھ کے بعد کھانا اور پانی مہیا کیا گیا ہے اور اس کے بعد انھیں چھوڑ دیا گیا ہے۔

ان کے مطابق ’’امریکی بحریہ خطے میں تجارتی بحری جہازوں کی آزادانہ آمد ورفت کو یقینی بنانے کے لیے گشت کرتی رہتی ہے اور اس طرح وہ قواعد پر مبنی بین الاقوامی نظم کا تحفظ کرتی ہے۔وہ غیرقانونی مال بردار جہازوں کو پکڑتی رہتی ہے کیونکہ ان کے ذریعے دہشت گردی اور غیرقانونی سرگرمیوں کے لیے رقوم مہیا کی جاتی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں

فیچرز