کوئٹہ (ہمگام نیوز) سوئس حکام نے براہمدا غ بگٹی کوسیاسی پنا ہ دینے کی درخواست مستر د کردی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز نجی ٹی وی کے مطابق براہمداغ بگٹی کو سوئس حکام نے سیاسی پنا ہ دینے کی درخواست 5سال زیر غور رکھنے کے بعد مسترد کردی براہمداغ بگٹی کو سیاسی پناہ کی درخواست مسترد ہونے کے بعد اپیل کرنے کا حق حاصل ہیں۔ براہمداغ بگٹی اس وقت جینوا میں اپنی والدہ اہلیہ اور بچوں سمیت مقیم ہے تاہم ان کی سرگرمیاں محدود ہیں واضح رہے کہ پاکستان نے ان کی تنظیم کو دہشتگرد قرار دے رکھا ہے اور سوئس حکام نے ان کی تنظیم کو دہشتگرد ہونے کی بناءپر ان کی سیاسی پناہ کی درخواست مسترد کردی ہے


