سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںبرطانوی اسلحہ کی برآمدات روکنے سے صرف ایران کو فائدہ ہوگا:سعودی وزیرخارجہ

برطانوی اسلحہ کی برآمدات روکنے سے صرف ایران کو فائدہ ہوگا:سعودی وزیرخارجہ

لندن(ہمگام نیوز ڈیسک) سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے سعودی عرب کو اسلحہ کی برآمدات روکنے سے صرف ایران کو فائدہ ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ یمن میں ہتھیاروں کا استعمال سعودی عرب کا قانونی دائرہ اختیارات میں سے ہیں ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ کی عدالت نے کہا تھا کہ برطانوی حکومت نے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت میں قانون کی پاسداری نہیں کی۔برطانوی حکومت کا فیصلہ کرنے کا عمل ایک طریقے سے غلط تھا، اس نے یہ بات جاننے کی کوشش ہی نہیں کی کہ سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے یا نہیں’۔

عدالتی احکامات میں اسلحہ کی فروخت کو روکا نہیں گیا اور نئے لائسنس کے اجرا کو معطل کیا گیا اور حکومت کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کا کہا گیا تھا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ ‘برطانوی عدالت کے فیصلے کا لائسنز کے طریقے سے کچھ لینا دینا نہیں، کچھ بھی غلط نہیں ہوا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘سعودی اتحاد مغرب کا اتحادی ہے اور وہ حکمت عملی کے طور پر اہم ملک پر مشرق وسطی میں پائیدار امن ایران اور اس کے پراکسیز کے قبضے کو روکنے کے لیے اپنی قانونی جنگ لڑ رہا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘اس تمام صورتحال کو دیکھا جائے تو ہتھیاروں کی فروخت روکنے سے فائدہ صرف ایران کو ہوگا’۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز