سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںبرطانوی الیکشن، ٹيریزا مے کی پارٹی کو زیادہ نشستیں ملنے کے امکانات

برطانوی الیکشن، ٹيریزا مے کی پارٹی کو زیادہ نشستیں ملنے کے امکانات

لندن(ہمگام نیوز) لاکھوں کی تعداد میں برطانوی ووٹروں نے نئی پارلیمان کے انتخاب کے لیے آج پولنگ اسٹیشنوں کا رخ کیا۔ ایک حتمی سروے کے مطابق حزب اختلاف کی لیبر پارٹی کی مقبولیت میں اضافے کے باوجود برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے کی کنزرویٹو پار‌ٹی کے پارلیمان میں اپنی اکثریت بنانے کے امکانات زیادہ ہیں۔ تازہ ترین انتخابی جائزے کے مطابق مے کی کنزرویٹو پارٹی پاپولر ووٹ کا چوالیس فیصد، لیبر پارٹی چھتیس فیصد، لبرل ڈیموکریٹس سات فیصد، یو کے انڈیپینڈنس جماعت چار فیصد جبکہ گرین پارٹی دو فیصد حاصل کر سکے گی۔ وزیر اعظم ٹریزا مے نے اپریل میں اچانک انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا تاکہ وہ ایک مضبوط مینڈیٹ کے ساتھ یورپی یونین سے بریگزٹ کے مذاکرات کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز