پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںبرطانیہ عالمی ضوابط کی پاسداری کی شرط پر طالبان کے ساتھ کام...

برطانیہ عالمی ضوابط کی پاسداری کی شرط پر طالبان کے ساتھ کام کرے گا

لندن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر دفاع بین ویلیس نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت عالمی ضوابط کی پاسداری کی شرط پر طالبان کے ساتھ کام کرنے پر آمادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر دفاع بین ویلیس نے اخبار کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ اگر طالبان بعض بین الاقوامی ضوابط کی پاسداری کریں تو برطانوی حکومت ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر طالبان انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہیں تو برطانیہ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرے گا۔

برطانوی وزیر دفاع نے یہ بھی تسلیم کیا کہ طالبان کے ساتھ کام کرنا ایک متنازع معاملہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز