لندن( ہمگام نیوز ) سنڈے ٹائمز کے مطابق برطانیہ عمان خلیج میں ایران کے ساتھ بڑھتے ہوئے کشیدگی کے پیش نظر اپنی جنگی جہازوں کے حفاظت کے لئے فورسز بھیجے گا. یہ منصوبہ بندی گزشتہ دنوں آئل ٹینکرز پر حملے کو مدنظر رکھ کر کیا گیا، جس کو لے کر امریکہ نے ایران کو زمہ دار ٹھہرایا، جبکہ برطانیہ کے وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے کہا اس معاملے پر برطانیہ خود جائزہ لے گی، لیکن وہ امریکہ کی جانب سے ایران پر لگائے گئے الزامات پر یقین رکھتا ہے.
سنڈے ٹائمز کے مطابق توقع کیا جارہا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے سو میرینز کو ہفتوں کے اندر بحرین میں قائم برطانیہ کے بحری اڈے میں تعینات کیا جائے گا. تاہم برطانیہ کے وزیر دفاع نے سنڈے ٹائمز کو بتایا، یہ منصوبہ بندی ٹریننگ کے حوالے سے ہے، اس کا خلیج فارس میں رونما ہونے والے کشیدگی سے کوئی تعلق نہیں ہے.
واضح رہے خلیج فارس میں ٹینکر حملے کو لیکر ایران نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا، تاہم امریکہ کی جانب سے اس ضمن میں مسلسل ایران کو زمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے. امریکہ کا دعوی ہے کہ اس کے پاس ویڈیو شواہد موجود ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس کے لیے ایرانی فوج ذمہ دار ہے .
یاد رہے دسمبر میں، ایرانی صدر حسن روحانی نے خبردار کیا تھا کہ اگر امریکہ نے ایران کے تیل برآمدگی کو روکنے کی کوشش کی، تو پھر خلیج فارس کے راستے سے کوئی تیل برآمد نہیں ہوگا.