سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںبرلن میں سابقہ اسرائیلی فوجی پر حملہ

برلن میں سابقہ اسرائیلی فوجی پر حملہ

برلن(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق جرمن پولیس تفتیش کے مطابق ایک یا اس سے زیادہ حملہ آوروں نے سابق اسرائیلی فوجی پر نشانہ بنانے کے لیے سپرے کیا، جس کے بعد انہیں زمین پر پٹخ دیا گیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس نے مزید بتایا ہے کہ 29 سالہ سابق فوجی کی قمیص پر اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کا مخصوص نشان بنا ہوا تھا۔ جمعے کو حملہ آوروں نے انہیں ان کے مذہب کے حوالے سے ہراساں کیا۔

پولیس نے اس کارروائی کو’یہودی دشمن‘ حملہ قرار دیا ہے۔ جرمن پولیس سیاسی بنیاد پر کیے گئے حملے کے شبہ میں حملہ آوروں کو تلاش کر رہی ہے جو حملے کے بعد فوری بعد فرار ہو گئے تھے۔

جبکہ ہفتے کو جرمنی کے شہر ہال میں یہودی عبادت گاہ پر انتہائی دائیں بازو کے مسلح شخص کے حملے کے دو سال مکمل ہو گئے ہیں۔

حملہ آور نے عبادت گاہ میں داخل ہونے میں ناکامی پر حملہ کر کے دو افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ یہ حملہ ان واقعات میں سے ایک تھا جن کی وجہ سے جرمن حکام نے نئے نازی ازم کو جرمن کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز