دوشنبه, اکتوبر 14, 2024
Homeخبریںبرلن پولیس کے ہاتھوں بلوچ سیاسی کارکن گرفتار

برلن پولیس کے ہاتھوں بلوچ سیاسی کارکن گرفتار

برلن پولیس کے ہاتھوں بلوچ سیاسی کارکن گرفتار

برلن (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک بلوچ سیاسی کارکن محمد سعید کو جرمن پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعید بلوچ ایک سیاسی کارکن ہیں جو بلوچستان میں قابض پاکستان سے اپنی جان بچا کر جرمنی میں پناہ کیلئے آئے تھے، سعید بلوچ نے جرمن حکومت سے سیاسی پناہ کا درخواست بھی دائر کیا تھا مگر جرمن پولیس نے سعید بلوچ کو پیر کے روز پاکستانی معاشی مہاجرین کے ہمراہ گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے مقبوضہ بلوچستان سے سینکڑوں سیاسی کارکن قابض پاکستانی فوج سے اپنی جان بچانے کیلئے یورپ و دوسرے ملکوں کا رخ کرتے ہیں اور یورپین ممالک کی طرف سے بلوچ سیاسی کارکنوں کی گرفتاری قابل تشویشناک ہے۔

اس سے قبل دبئی سے راشد حسین کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان ڈیپورٹ کیا گیا تھا، پاکستان پہنچتے ہی راشد حسین کو قابض پاکستانی فوج نے اپنے بنائے ٹارچر سلوں میں منتقل کیا تھا اور ایک طویل مدت گزرنے کے بعد بھی وہ بازیاب ہونے سے قاصر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز