چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںبرگر نہ دینے پر سٹاف کو حراست میں لینے والے پولیس اہلکار...

برگر نہ دینے پر سٹاف کو حراست میں لینے والے پولیس اہلکار معطل

برگر نہ دینے پر سٹاف کو حراست میں لینے والے پولیس اہلکار معطل

لاہور(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے پاکستان کے شہر لاہور میں گزشتہ ہفتے پولیس اہلکاروں کو مبینہ طور پر مفت برگر دینے سے انکار کرنے پر ایک فاسٹ فوڈ ریستوران کے عملے کے 19 افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔

جونی اینڈ جگنو نامی ریستوران میں سنیچر کے روز رات ایک بجے پولیس نے عملے کو گرفتار کرکے رات بھر انھیں اپنی تحویل میں رکھا۔

ذرائع کے مطابق جونی اینڈ جگنو، جن کی متعدد برانچز ہیں، ایک بیان میں الزام عائد کیا کہ ان کے کسی ریستوران پر ایسا پہلی بار نہیں ہوا۔ اس سے پہلے بھی کہیں بار پولیس ایسا کر چکی ہیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں شامل نو پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز