یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںبزرگ سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی ناگہانی رحلت نا قابل تلافی نقصان...

بزرگ سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی ناگہانی رحلت نا قابل تلافی نقصان ہے، این ڈی پی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں بزرگ سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی ناگہانی رحلت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے سیاست کے اندر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ بزرگ سیاستدان کی حیثیت سے جانے جاتے تھے ان کی جانے سے سیاست کا ایک اور باب بند ہوگیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اگر بلوچستان کے اندر سیاسی تاریخ کو دیکھا جائے تو بی ایس او جیسی تنظیم کے پہلے چیئرمین شپ کی اعزاز ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کو حاصل ہے اور اسی طرح وہ نیپ کے زمانے میں نیشنل عوامی پارٹی کے ٹکٹ سے پاکستان کے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوکر 73ء کے آئین پر دستخط نہ کرکے نواب خیر بخش مری کے موقف اور نظریے کی تائید کرنے والے رہنماء بن گئے۔ اگر سیاست کی داؤ پیچ، اتار چڑھاؤ کو دیکھا جائے تو ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ، بلوچ قوم پرستی کی سیاست میں ایک متزلزل رہنماء کے طور پر جانے جائیں گے، ان کی سیاست میں بہت سے نشیب و فراز آتے رہے ہیں، لیکن انہوں نے سیاست میں ہمیشہ سادگی کو اپناتے رہے۔ جب بھی بلوچ سیاست کے اندر سیاسی سادگی کی بات کی جائے گی تو ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کا نام ضرور لیا جائے گا۔

ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی اچانک رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہیں کہ اللہ پاک ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز