بسیمہ ( ہمگام نیوز ) نامہ نگاروں کے مطابق بسیمہ کے علاقہ زیک میں درندوں نے ایک معصوم بچے کو اغوا کر کے بے دردی سے قتل کر کے بچے کی مسخ شدہ لاش پہاڑوں میں چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں بچے کے سر پر بھاری پتھر مار کر اسے بڑے بے رحمی سے قتل کیا گیا ـ
واضع رہے بچہ کل صبیح بھیڑ بکریاں چرانے گھر سے نکلا تھا ، رات کو گھر نہیں آیا تو بچے کی ورثاء نے اسکے تلاش شروع کر دی ، آج صبح بچے کی لاش زیک کے پہاڑی سلسلے سے برآمد ہوئی بچے کو بھاری پتھر مار مار کے قتل کیا گیا ہے انتظامیہ نے بچے کی لاش سول ہسپتال بسیمہ منتقل کر کے خاموش ہو گئے ہیں لواحقین اپنے مدد آپ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ۔


