بیسمہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 17 فروری 2026 کو 30: 5 بجے بسیمہ کے علاقے شیرینزہ پتک میں پاکستانی دلاروں نے ایک گھر سے ایک شخص کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت نذیر احمد ولد علی حسن کے نام سے ہوئی، جو شیرینزہ پتک کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے کسان ہیں۔
اہلِ خانہ نے حکامِ بالا اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ نذیر احمد کی بازیابی کے لیے ان کی آواز بنیں اور ان کی رہائی کو یقینی بنایا جائے۔


