Homeخبریںبشکرد میں ٹریفک حادثے میں تین افراد جانبحق جبکہ آٹھ شدید زخمی

بشکرد میں ٹریفک حادثے میں تین افراد جانبحق جبکہ آٹھ شدید زخمی

بشکرد (ہمگام نیوز) راہ ِبلوچستان کی رپورٹ کے مطابق آج 7 نومبر کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے بشکرد (بشاگرد) میں گوہران سردشت شاہراہ پر ایک گاڑی الٹنے کے نتیجے میں تین افراد جانبحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد دینے کے لیئے بشاگرد کے سول ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں دو لڑکیاں اور تین لڑکے ہیں، جن میں سے دو ساڑھے 8 اور 9 سالہ بچوں کی حالت تشویشناک بتائ جاتی ہے جنہیں مزید طبی امداد کے لیئے حضرت ابوالفضل میناب اسپتال لے جایا گیا ہےـ

واضح رہے کہ ایرانی زیر قبضہ مغربی بلوچستان میں کچھی سڑکوں کو وجہ سے ہر سال سینکڑوں افراد روڈ حادثات کا شکار ہو کر اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ـ

Exit mobile version