سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںبشکرد گیابان میں موضوی امراض پھیلنے جنگلی حیات ہلاک ہو رہے ہیں

بشکرد گیابان میں موضوی امراض پھیلنے جنگلی حیات ہلاک ہو رہے ہیں

زاھدان (ہمگام نیوز) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بشکرد گیابان زمین میں حالیہ ہفتوں میں چیچک اور چھوٹے دیگر امراض سمیت طاعون پھیلنے سے جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے ـ
کہا جاتا ہے کہ جن میں سے کئی جانوروں کو ٹیکہ لگایا گیا تھا لیکن بیماری جنگلی حیات کے جانور کو تباہ کر رہی ہے وہاں کے مقامی آبادی بھی پریشان ہیں جس سے ان کے پالتوں جانوروں میں یہ امراض پھیلنے کا خدشہ ہے ـ
اس سلسلے میں ماہر جنگلی حیات ہرمزگان کے ڈائریکٹر جنرل ویٹرنری ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ بلوچستان کے جنگلی حیات کی تحفظ کے لیئے انہیں کسی خاص قسم رپورٹ نہیں دیا گیا ہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان جنگلات کی زندگی کی کو کسی حد تک محفوظ کیا جا سکے ـ

واضح رہے کہ بلوچستان میں جنگلی حیات کی تحفظ کے لیئے خاص قسم کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے کئی جانور موضی امراض کا شکار ہو کر مر رہے ہیں .

یہ بھی پڑھیں

فیچرز