Homeخبریںبغداد: بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ملٹری زون پر نامعلوم افراد کی...

بغداد: بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ملٹری زون پر نامعلوم افراد کی طرف سے متعدد راکٹ کے گولے داغے گئے

بغداد: بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ملٹری زون پر نامعلوم افراد کی طرف سے متعدد راکٹ کے گولے داغے گئے

بغداد(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق عراق کی فوج کے مطابق کل اتوار کے روز بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ملٹری زون پر نامعلوم افراد نے متعدد راکٹ حملے کیے جس کے نتیجے میں‌ ہوائی اڈے کو نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کم سے کم تین کاتیوشا راکٹ داغے۔

عراق فوج کے میڈیا سیل کے مطابق بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ملٹری زون پر اتوار کی شام تین راکٹ گرے۔ راکٹ حملے کے نتیجے میں 4 سول گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ یہ راکٹ جنوب مغربی علاقے ابو غریب میں الزیتون کے مقام سے داغے گئے۔

خیال رہے کہ عراق میں نامعلوم مسلح کی جانب سے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو کئی بار راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

Exit mobile version