Homeخبریںبلوچستان، مختلف واقعات میں 2 ہلاک 5 زخمی

بلوچستان، مختلف واقعات میں 2 ہلاک 5 زخمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بولان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک جبکہ 2کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقے تبہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص عنایت کو ہلاک جبکہ 2افراد عمر اور مدد کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے لیویز نے نعش اورزخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پنجگورمیں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص محبوب کو زخمی کردیا اور موقع سے فرا رہوگئے۔ پولیس نے زخمی کو ہسپتال پہنچادیا اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

مستونگ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک جبکہ 2افراد کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی رات مستونگ کے علاقے شمس آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک جبکہ 2افراد کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ لیویز نے نعش اورزخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

Exit mobile version