کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے رمضان المبارک کے احترام میں ہڑتال ختم کرکے تمام سروسز بحال کرنے کا اعلان کردیا۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹر بہار شاہ کا کہنا ہے کہ وہ رمضان المبارک کے احترام میں تمام سروسز بحال کررہے ہیں، تاحال ان کے مطالبات پر عملدرآمد کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا، ہمارے خلاف درج مقدمات واپس لیے جائیں گے۔