کوئٹہ(ہمگام نیوز) حب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد پولیس نے لاش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچا دی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے علاقے اسد چوک سے پولیس کو دوران گشت ایک شخص کی لاش ملی جسے قبضے میں لیکر ہسپتال کے مردہ خانے میں شناخت کیلئے رکھو ادی ۔
اوستہ محمد میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا اطلاعات کے مطابق اوستہ کے علاقے عمرانی شاخ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے سیف اللہ نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔
ڈیرہ مراد جمالی میں غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کر دیا اطلاعات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے تحصیل تمبو گوٹھ محمد یعقوب میں غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے خاتون مسماۃ( ش) بی بی کو قتل کر دیا گیا لاش کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔
بلوچستان کے علاقے سنی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سنی کے علاقے میں2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ایک شخص صحبت خان کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ لاش قبضے میں لے کر ہسپتال پہنچا دی لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کا رروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔
بولان میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق تفصیلات کے مطابق جمعہ کو بولان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا لیویز نے لاش کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گء لیویز کے مطابق واقع پرانی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں