کوئٹہ (ہمگام نیوز) محکمہ داخلہ اور قبائلی امور بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامے کے مطابق بلوچستان میں مختلف جگہوں پر آبی گزر گاہوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات سے بے پناہ نقصانات ہوئے ہیں ۔
جس کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آبی گزر گاہوں پر قائم تجاوزات اور تعمیرات کے خلاف آپریشنز کیے جا رہے ہیں ۔
جسے مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ داخلہ اور قبائلی امور بلوچستان نے سیلابی رستوں اور آبی گزر گاہوں پر ہر قسم کی تعمیرات پر ایک ماہ کیلئے فوری طور پر پابندی لگا دی ہے ۔