دوشنبه, جون 16, 2025
Homeخبریںبلوچستان بھر میں فوجی آپریشنز، 18 افراد لاپتہ 5 جانبحق

بلوچستان بھر میں فوجی آپریشنز، 18 افراد لاپتہ 5 جانبحق

کوئٹہ (ہمگام نیوز) پاکستان کے قابض فورسز اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے سوئی، پنجگور اور تربت میں  سرچ آپریشن کے دوران 15  افراد کو گرفتاری بعد لاپتہ کردیا۔ یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق قابض فورسز اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے  آج سوئی کے علاقے میں دہشتگردی کر تے ہوئے15  افراد کو لاپتہ کردیا۔ پنجگور کے علاقے پروم میں بھی پہاڈی علاقوں میں بھی آپریشن کیا گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اوراسی طرح تربت کے علاقے کولاہو میں ایک شخص کو گرفتاری بعد لاپتہ کردیا گیا۔
جبکہ بارکھان کے علاقے میں قابض فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد جانبحق ہوئے اور تین کو فورسز نے گرفتاری بعد لاپتہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز