خضدار (ہمگام نیوز)بلوچستان ریذیڈینشل کالج خضدار میدان جنگ بن گیا ، طلباء ایک دوسرے کے ساتھ گتھم گتھا،متعدد طلباء زخمی ، بی آرسی انتظامیہ غائب ، طلباء کی کشیدگی دیکھ کر بی آرسی انتظامیہ نے اپنی روایتی حربہ استعمال کرتے ہوئے پھر طلباء کو چھٹی پربھجوا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ریذیڈینشل کالج خضدار چند دنوں سے اپنی انتظامیہ اور پرنسپل کی ناتجربہ کاری کی وجہ سے بحرانی دور سے گزررہاہے ۔ گزشتہ دنوں تعلیمی پسماندگی اور انتظامیہ کمزوریوں کی نشاندہی کھل کر سامنے آگئی تھی اور نا اہلی کا یہ تسلسل جاری ہے۔ گزشتہ شب بی آرسی خضدا رمیں دسویں اور سینئر ٹو ائیر کلاس کے طلباء ایک دوسرے کے ساتھ گتھم گتھا ہوگئے ۔خود کارآلہ سے ایک دوسر ے پر وار کرنے سے دسویں کلاس کے زبیراحمد ۔ نعمت اللہ بلوچ۔ بلال احمد بلوچ۔ اسداللہ زہری۔ مست گل مگسی زخمی ہوگئے ۔ اس تصاد م کے بعد انتظامیہ نے کشیدہ گی دیکھ کر متعدد طلباء کو مجبورً چھٹی دیکر گھر بھجوا دیا ۔ اس سے قبل والدین نے نے میڈیا کے ذریعے شکایت کی تھی کہ بی آر سی میں حد سے زیادہ چھٹیاں ہورہی ہیں لیکن اب یہ بات کھل کر ظاہرہونے لگی ہے کہ انتظامیہ اپنی غفلت کو خود ظاہرکررہی ہے ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ بی آرسی میں انتظامیہ ،نظام بہتر بناتے لیکن طلباء کی درمیان لڑائی ہوئی اور مذید کشیدگی سے خوف کھا کر انتظامیہ نے طلباء کو گھر بھیجنے پر کا اعلان کردیا ۔ لاوارث ضلع اور لاوارث تاریخی تعلیمی ادارہ آج تاریخ کے نازک دور سے گزررہاہے ۔