Homeخبریںبلوچستان: سوراب، خضدار اور وڈھ میں N-25 پر دفعہ 144 نافذ

بلوچستان: سوراب، خضدار اور وڈھ میں N-25 پر دفعہ 144 نافذ

شال(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق حکومت بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے سوراب، خضدار اور وڈھ کے اضلاع میں N-25 مرکزی شاہراہ پر احتجاج، دھرنوں اور سڑک کی بندش کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق N-25 شاہراہ پر احتجاج، دھرنا، جلوس، سڑک کو بلاک کرنے یا ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ڈالنے سمیت ایسے تمام اقدامات پر پابندی عائد ہوگی، جن سے شاہراہ کی آمدورفت متاثر ہو یا امن و امان کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہو۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ N-25 ایک اہم بین الاضلاعی اور بین الصوبائی شاہراہ ہے، جس کی بندش سے مسافروں، مریضوں، تاجروں، ٹرانسپورٹرز اور عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

حکومت بلوچستان نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور پولیس حکام کو حکم نامے پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے اور شاہراہ پر ٹریفک کی بلا تعطل روانی برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ حکم تین ماہ کی مدت کے لیے نافذ العمل رہے گا، تاہم مجاز اتھارٹی کی جانب سے اسے قانون کے مطابق پہلے تبدیل، منسوخ یا توسیع دی جا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ شاہراہ پر گزشتہ روز سوراب میں قابض پاکستانی فورسز کی جانب سے مسجد اور آبادیوں پر گولہ باری کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا، جبکہ آج بھی سوراب کے مقام پر مقامی تاجروں نے گزشتہ شب دکانوں میں ڈکیتی کے خلاف دھرنا دے کر شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ک

ر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز